آپریشن رَدُّ الفتنہ 3،بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اورعاصم آباد میں فتنہ الہندوستان کے3 دہشتگرد جہنم واصل

آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 ،بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اورعاصم آباد میں فتنہ الہندوستان کے3 دہشتگرد جہنم واصل کر دیا گیا۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 ،بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اورعاصم آباد میں فتنہ الہندوستان کے3 دہشتگرد جہنم واصل کر دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپوراورمؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،سکیورٹی فورسزنے کمبیلہ اورعاصم آباد میں سرچ اینڈ سینی ٹائزیشن آپریشن کرکے68 مربع کلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا ہے۔ذرائعکے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور 2لاشیں برآمد ہوئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں4 دہشت گرد زخمی ہوئے جن میں دہشتگرد سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے،سکیورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرکے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹادیئے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔