وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی بہادری اور جرأت کو خراج تحسین

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی بہادری اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی بہادری اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمونیکیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے نگو میں شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ​کیپٹن حمزہ اکرم نے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ​قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے ​ہنگو آپریشن میں 7 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ ​دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا کہ ​ملک و قوم کے دفاع کیلئے بہادر افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔