ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب نےمون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس بٹگرام میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

بٹگرام۔ 8 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس بٹگرام میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ فارنٹر آفیسر بٹگرام بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے حصہ کے پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ بٹگرام کو مزید سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی ضمانت بھی دیتی ہے۔