بحرین کی جانب سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم

بحرین کی جانب سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):بحرین کی جانب سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان نے دستخط کیے ۔سلطنت بحرین کی وزارت خارجہ نے تینوں ممالک کی شاندار دفاعی صلاحیتوں اور فوجی مہارت کو بھی اجاگرکیا ۔بحرین کی وزارت خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو وسیع علاقائی دفاعی نظام میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ہے۔بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ علاقائی سلامتی و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کے حوالے سے تینوں ممالک کے ماضی کے ریکارڈ کی عکاسی کرتا ہے، دفاعی معاہدہ خلیج تعاون کونسل کے اجتماعی دفاعی نظام کو یکجہتی اور اسٹریٹجک انضمام کے ذریعے مزید مضبوط اورمؤثر بناتا ہے۔ بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی بحرین کی اپنی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، ہم قومی خودمختاری کا تحفظ کرنے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ بحرین علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے اورعلاقائی مسائل کے سیاسی حل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔