کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی عظیم قربانی ہمارے قومی عزم، بہادری اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی عظیم قربانی ہمارے قومی عزم، بہادری اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہے، ہمارے شہداء کا لہو اس عزم کی ضمانت ہے کہ پاکستان کی سلامتی، امن اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ہماری بہادر مسلح افواج کو ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے۔