وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے ایک اور سپوت نے ارض پاک پر جان نچھاور کر دی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے ایک اور سپوت نے ارض پاک پر جان نچھاور کر دی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم نے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد شہادت کا رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا عزم و بہادری دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہی ہے۔صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کیپٹن حمزہ اکرم کو داد شجاعت دیتے ہوئے ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان فوجی افسر نےجان کا نذرانہ دے کر دے کر اپنے شہرنارووال کا نام روشن کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔








