پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے 5 رکنی قومی ٹین پن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے 5 رکنی قومی ٹین پن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے 5 رکنی قومی ٹین پن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
چیمپئن شپ 21 اگست سے جکارتہ، انڈونیشیا میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ رکنی ٹیم چار بوائز اور ایک گرلز کھلاڑی پر مشتمل ہے۔ بوائز کھلاڑیوں میں اعزاز الرحمن، علی نعمان، سبحان ارسلان اور ارمغان جبکہ گرلز کیٹگری میں الینا امجد شامل ہیں۔5 رکنی قومی ٹیم 21 اگست کو جکارتہ انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 21 تا 30 اگست تک جکارتہ، انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے لڑکے اور لڑکیاں کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔








