سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ ،مکہ دفاعی معاہدہ،اسلامی تعاون تنظیم کا خیرسگالی کاپیغام

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’’ مکہ دفاعی معاہدہ‘‘ کو خوش آئندقراردیا ہے۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’’ مکہ دفاعی معاہدہ‘‘ کو خوش آئندقراردیا ہے۔

مکہ دفاعی معاہدہ کے حوالہ سے او آئی سی کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس اکائونٹ سے جاری اپنے خیر سگالی کے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے اہم سٹریٹجک اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔تہنیتی پیغام میں سیکرٹری جنرل اوآئی سی نے تینوں ممالک کی دانشمندانہ قیادت اور ان تھک کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت یہ تاریخی معاہدہ ممکن ہوا۔سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ معاہدہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن و استحکام کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یہ معاہدہ خطے اور پوری مسلم دنیا میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے لیے ایک بنیادی ستون کی تشکیل کرتا ہے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ یہ معاہدہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی و تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔