ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم لاہور سے روانہ ہو گئی ہے۔
ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم روانہ

مزید خبریں
لاہور۔9اگست (اے پی پی):ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم لاہور سے روانہ ہو گئی ہے۔
عالمی کپ کا انعقاد 15 سے30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔ پی ایچ ایف نے روانگی سے قبل ہی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الائونس پیشگی ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دیا ہے۔ فیڈریشن کا مقصد کھلاڑیوں کو مالی خدشات سے آزاد رکھ کر مکمل توجہ میدانِ عمل میں کارکردگی پر مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق ٹیم کے عالمی کپ میں سفر، رہائش، طعام، مقامی ٹرانسپورٹیشن اور کھیل کے سامان کی منتقلی سمیت تمام تر لاجسٹک انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود ہماری پہلی ترجیح ہے۔ تمام ضروری مالی و انتظامی امور روانگی سے قبل شفاف انداز میں طے کر لیے گئے ہیں تاکہ ٹیم بلاجھجھک عالمی سٹیج پر ملک و قوم کی نمائندگی کر سکے۔








