نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات کانگو کے صدر فیلکس آنتوان تشیسکیدی تشیلومبو اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سیسوکو ایمبالو کے ساتھ مشترکہ طور پر گفتگو کی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مشترکہ گفتگو، مکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات کانگو کے صدر فیلکس آنتوان تشیسکیدی تشیلومبو اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سیسوکو ایمبالو کے ساتھ مشترکہ طور پر گفتگو کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے انہیں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے خدوخال اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور صدر تشیسکیدی نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے باہمی تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور اعلیٰ سطحی روابط سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے صدر تشیسکیدی اور عوامی جمہوریہ کانگو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا








