خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے، جامع تعلیم کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے، جامع تعلیم کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہر بچے کو مواقع، عزتِ نفس اور ضروری معاونت تک رسائی حاصل ہو۔

کراچی۔10اگست (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے، جامع تعلیم کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہر بچے کو مواقع، عزتِ نفس اور ضروری معاونت تک رسائی حاصل ہو۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کورنگی میں پاکستان کا پہلا جامع پارک بھی کھول دیا گیا ہے۔ سی-آرٹس ملک کا پہلا مرکز ہے جو تشخیص سے لے کر روزگار تک سہولیات دیتا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آٹزم کے شکار بچوں کے لئے مفت علاج، ٹرانسپورٹ اور وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ”سی -آرٹس“ کے مراکز قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے رہائشی مرکز میں جامع نگہداشت اور طویل المدتی بحالی کی سہولیات میسر ہوں گی۔خاتون اول نے کہا کہ C-ARTS کا رجسٹریشن پورٹل فعال، ہر بچے کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔

 

مزید خبریں