نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے اپنی حالیہ ملاقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ …

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے اپنی حالیہ ملاقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر فریقین کی جانب سے اس کی روح اور متن کے مطابق مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زیرِ التوا مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

مزید خبریں