یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کے عہد کی یاد دلاتا ہے،بچے پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی صحت و تحفظ روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
یومِ آزادی ہمیں اپنے بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کے عہد کی یاد دلاتا ہے ، عائشہ رضا فاروق

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کے عہد کی یاد دلاتا ہے،بچے پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی صحت و تحفظ روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو اپنے پیغام میں عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہماری مشترکہ ذمہ داری اور آنے والی نسلوں سے ہمارا وعدہ ہے،والدین ہر پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے یومِ آزادی پر عہد کریں کہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ، صحت مند اور مضبوط بنائیں گے۔







