یومِ آزادی پر پی آئی ڈی لاہوردفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد ،کیک بھی کاٹا گیا

پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) لاہور شفقت عباس کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافیوں، سینئر میڈیا نمائندگان اور صحافتی برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی سلمان غنی، ملک سلمان، شہباز آرائیں، حافظ اقبال سمیت میڈیا برادری کے دیگر سینئر …

لاہور۔14اگست (اے پی پی):پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) لاہور شفقت عباس کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافیوں، سینئر میڈیا نمائندگان اور صحافتی برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی سلمان غنی، ملک سلمان، شہباز آرائیں، حافظ اقبال سمیت میڈیا برادری کے دیگر سینئر نمائندگان شریک ہوئے۔ شرکاء نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کے یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں بانیانِ پاکستان اور تحریکِ آزادی کے رہنمائوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی ترقی، جمہوری استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے صحافتی برادری اپنا مثبت اور موثر کردار جاری رکھے گی۔شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کی آزادی کی قدر و منزلت کو اجاگر کرنے اور نئی نسل کو قیامِ پاکستان کے مقاصد، قومی ذمہ داریوں اور آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، بقا، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

 

مزید خبریں