صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی80ویں یومِ آزادی پر پوری قوم کو دلی مبارکباد

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے 80ویں یومِ آزادی پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ آزادی قومی یکجہتی اور تجدیدِ عہد کا دن ہے،آج کے دن پوری قوم قائداعظم سمیت بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کر تی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو اپنے خصوصی پیغام …

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے 80ویں یومِ آزادی پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ آزادی قومی یکجہتی اور تجدیدِ عہد کا دن ہے،آج کے دن پوری قوم قائداعظم سمیت بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کر تی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو اپنے خصوصی پیغام میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کو مضبوط معیشت، سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی کی ضرورت ہے، نجی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کا فروغ اور صنعتی ترقی ہماری معاشی ترجیحات ہونی چاہئیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر کاربند رہنے کا پیغام دیتا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت اور بزنس کمیونٹی کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، ہم ایک مضبوط، خوشحال، خودمختار اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان کے لیے متحد ہیں۔ اپنے پیغام کے آخر میں عاطف اکرام شیخ نے پوری قوم کو ملک کے 80 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

 

مزید خبریں