صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ افسوس
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے صاحبزادے ثناءالّلہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ جواں سال بیٹے کا انتقال اہلِ خانہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ صدرِ مملکت نے سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔