محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیراہتمام پاکستان کے 80ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایوب اسٹیڈیم کے یوتھ آڈیٹوریم میں پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ تھیں، جنہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔
بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، مینا مجید بلوچ کا جشن آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 اگست (اے پی پی):محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیراہتمام پاکستان کے 80ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایوب اسٹیڈیم کے یوتھ آڈیٹوریم میں پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ تھیں، جنہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے، ملی نغمے، ٹیبلو اور دیگر تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
شرکا نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے ملک و صوبے کی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
جشن آزادی قومی اتحاد، نظم و ضبط اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔مینا مجید بلوچ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ معلومات آگے بڑھانے سے گریز کریں اور بلوچستان سے متعلق کسی بھی معلومات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔انہوں نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم آزادی، قومی شناخت اور اتحاد کی علامت ہے۔ ہمیں اپنے قومی پرچم اور آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغموں اور ٹیبلو زکے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔






