سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر نوکنڈی میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی ۔کار ریلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداران و کارکنان، خان سنجرانی پینل سے وابستہ قبائلی عمائدین و معززین، مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین، تاجر برادری اور نوکنڈی کے محب وطن شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں نوکنڈی میں جشن آزادی کی تاریخ ساز کار ریلی، ہزاروں افراد اور گاڑیوں کی شرکت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 اگست (اے پی پی):سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر نوکنڈی میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی ۔کار ریلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداران و کارکنان، خان سنجرانی پینل سے وابستہ قبائلی عمائدین و معززین، مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین، تاجر برادری اور نوکنڈی کے محب وطن شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
کار ریلی خان سنجرانی ہائوس، کلی خان محمد عمر خان سنجرانی سے شروع ہوئی اور نوکنڈی کے مختلف گلی کوچوں سے ہوتی ہوئی بائی پاس کے راستے قومی شاہراہ پر پہنچی۔ریلی کے دوران شرکا نے قومی و ملی نغموں پر جوش و خروش کا اظہار کیا جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سبز ہلالی پرچم لہراتے رہے۔ ب
لوچ نوجوانوں نے ایک طویل قومی پرچم ہاتھوں میں تھام کر وطن عزیز سے محبت اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔کار ریلی باب عمر تک گئی، جہاں سے واپسی پر خان سنجرانی ہاس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے راستوں پر ایف سی اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ریلی کے اختتام پر سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی محمد صادق سنجرانی، سابق صوبائی مشیر میر اعجاز خان سنجرانی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین عبد الودود خان سنجرانی نے ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کے عوام نے جس محبت، جوش اور ولولے کے ساتھ جشن آزادی منایا اور تاریخی کار ریلی میں شرکت کی، وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا اظہار ہے کہ نوکنڈی کے عوام پاکستان سے گہری محبت رکھتے ہیں اور قومی تہوار پورے جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔






