پریوش حاکم نے ہانگ کانگ میں ہونے والے ایشین سائنس کیمپ 2026ع میں سلور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

نامور اديب ڈاکٹر حاکم برڑو کی بیٹی پریوش حاکم نے ہانگ کانگ میں ہونے والے ایشین سائنس کیمپ 2026ع میں سلور ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔ پاکستانی طالبہ پریوش حاکم کا سائنس منصوبہ 54 منصوبوں میں سے شارٹ لسٹ ہونے والے 12 منصوبوں میں شامل ہوا جس کے بعد 13 رکنی بین الاقوامی پینل نے منصوبے کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نامور اديب ڈاکٹر حاکم برڑو کی بیٹی پریوش حاکم نے ہانگ کانگ میں ہونے والے ایشین سائنس کیمپ 2026ع میں سلور ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔ پاکستانی طالبہ پریوش حاکم کا سائنس منصوبہ 54 منصوبوں میں سے شارٹ لسٹ ہونے والے 12 منصوبوں میں شامل ہوا جس کے بعد 13 رکنی بین الاقوامی پینل نے منصوبے کا جائزہ لیا۔منصوبوں کی جانچ آئیڈیا اور پریذنٹیشن مقررہ وقت میں تکمیل اور ممکنہ اثرات کی بنیاد پر کی گئی۔ پینل میں نوبیل انعام یافتہ سائنسدانوں ، جامعات اور صنعت کے ماہرین شامل تھے۔