ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستان کے 80ویں یوم آزادی پر ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاء الحق کی قیادت میں ایچ ای …
ایچ ای سی کا یوم آزادی پر اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستان کے 80ویں یوم آزادی پر ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاء الحق کی قیادت میں ایچ ای سی کے تمام سینئر اور جونیئر ملازمین نے یوم آزادی منانے، اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مسلسل کام جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے لیے تقریب میں شرکت کی۔
اپنے تہنیتی خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی نے قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور تحریک آزادی کے دیگر ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے وطن کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دینے والے قوم کے بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کا تحفظ اتحاد، انتھک محنت، ثابت قدمی اور قومی جذبے کا تقاضا کرتا ہے۔انہوں نے ایچ ای سی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو سہولت فراہم کرنے، طلبہ کے حقوق کا تحفظ کرنے اور ملک کو علم پر مبنی معیشت کی جانب لے جانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ پاکستان وافر وسائل اور متحرک نوجوان آبادی سے مالا مال ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے نوجوان علم، مہارت اور عزم کے ذریعے ان وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔چیئرمین ایچ ای سی نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔








