اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کل (ہفتہ ) کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کل (ہفتہ ) کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (ہفتہ ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 15 اگست 2026 کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 5 بجے سے 10 بجے تک جتھا ہتھیال ، بھال، جرار کیمپ، جبکہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چوک پنڈوری فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک انڈسٹریل اسٹیٹ بٹھار، لالہ زار فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کاریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی،
بولانی، نیو کینٹ جہلم، سئیلہ، نوگراں، قازیاں، چپر شریف فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساگرپور، سی ڈبلیو او فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 06:30 بجے سے شام 05:00 بجے تک 132 کے وی ٹی/لائن MESـS/Town Ckt اور 132 کے وی ٹی/لائن MESـKTM Ckt، صبح 06:30 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ملت آباد، چیئرنگ کراس، عسکری ـ XI، صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132 کے وی AWC HMC ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان، جبکہ صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ ـ بہتر موڑ ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔







