چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران امریکا سمیت بعض ممالک اور یورپی یونین کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے عدالتی حکام کی جانب سے قانون کے مطابق کیے گئے فیصلوں پر تشویش کا اظہار …
متعلقہ فریق ہانگ کانگ کے امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت بند کریں، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔24اگست (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران امریکا سمیت بعض ممالک اور یورپی یونین کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے عدالتی حکام کی جانب سے قانون کے مطابق کیے گئے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرنے پر اپنے ردعمل میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک اور تنظیموں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں عدالتی مقدمات کو استعمال کرتے ہوئے بدنیتی سے ہانگ کانگ اور اس کی قانون کی حکمرانی کو بدنام کیا اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، جس کی چین شدید مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں۔
چین متعلقہ فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کی خودمختاری اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا احترام کریں، سیاسی جوڑ توڑ بند کریں اور کسی بھی انداز میں ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔








