سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی جبکہ خلاف ورزی پر 4 گیس میٹر منقطع کر دئیے گئے۔
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس میٹر منقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 24 اگست (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی جبکہ خلاف ورزی پر 4 گیس میٹر منقطع کر دئیے گئے۔
سوئی گیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران چار صارفین کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے مرتکب پائے گئے، جس پر متعلقہ گیس میٹرز منقطع کر دئیے گئے۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائیوں کا مقصد گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے ساتھ ساتھ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔
جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ گیس استعمال کرنے سے قبل اس امر کو یقینی بنائیں کہ کہیں گیس لیکیج یا گیس کی بو محسوس تو نہیں ہو رہی۔ گیس کی بو محسوس ہونے کی صورت میں فوری طور پر تمام کھڑکیاں اور دروازے کھول دیے جائیں اور گیس یا بجلی سے چلنے والے کسی بھی آلے کو آن نہ کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔








