نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر آخری ٹیسٹ کیلئے معطل، 60 فیصد میچ فیس سے بھی محروم

آکلینڈ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر ویسٹ انڈین ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا، کپتان جیسن ہولڈر پر ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑی 30، 30 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے۔ آئی سی …

آکلینڈ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر ویسٹ انڈین ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا، کپتان جیسن ہولڈر پر ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑی 30، 30 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کالی آندھی کیویز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مقررہ وقت تک اوورز ختم کرانے میں ناکام رہی تھی اور اس نے زائد وقت میں تین اوورز کرائے، سال کے دوران دوسری بار غلطی دوہرانے کی وجہ سے کپتان جیسن ہولڈر پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث وہ آخری ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اس کے علاوہ انہیں میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا جبکہ دوسرے کھلاڑیوں پر 30، 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply