نلتر سے گلگت آنے والی مسافر گاڑی الٹنے کے باعث 7 افراد زخمی

نلتر سے گلگت آنے والی مسافر گاڑی الٹنے کے باعث 7 افراد زخمی

گلگت۔ 28 اگست (اے پی پی):نلتر سے گلگت آنے والی مسافروں سے بھری گاڑی 18 میگاواٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔​تفصیلات کے مطابق نلتر سے مسافروں کو لے کر گلگت کی جانب گامزن گاڑی جب 18 میگاواٹ پاور ہاؤس کے قریب پہنچی تو اچانک بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں موجود تمام مسافر محصور ہو کر رہ گئے۔​واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں پھنسے تمام مسافروں کو باہر نکالا۔​حادثے میں کل 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں بلا تاخیر سٹی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دیگر 5 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔​پولیس اور مقامي انتظامیہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں