وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ،رکن بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ، علی جان بگٹی، قبائلی رہنماؤں میر شفقت مری، مقبول مری، سابق …
صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ،رکن بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ، علی جان بگٹی، قبائلی رہنماؤں میر شفقت مری، مقبول مری، سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد، ایڈووکیٹ منیر کاکڑ، نجیب کاکڑ، اور ملک غفار خان ناصر سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔
ملاقاتوں میں صوبے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی امور، انتظامی معاملات، اعلیٰ تعلیم اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور گورننس کے نظام کو مزید موثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں، قبائلی عمائدین، ماہرین تعلیم اور معاشرے کے مختلف طبقات کی تجاویز کو اہمیت دی جاتی ہے۔ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں تعلیم، صحت، روزگار، امن و امان اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجتماعی مشاورت اور باہمی تعاون سےبلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔







