اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے مابین تعاون اور تعلقات کے بارے میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی

نیو یارک ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے مابین تعاون اور تعلقات کے بارے میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی، قرارداد کی کسی ملک نے مخالفت نہیں کی تاہم بھارت سمیت 4 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قراداد کے حق میں 92 ووٹ آئے جبکہ کسی ملک نے اس قراداد کی مخالفت نہیں …

نیو یارک ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے مابین تعاون اور تعلقات کے بارے میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی، قرارداد کی کسی ملک نے مخالفت نہیں کی تاہم بھارت سمیت 4 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قراداد کے حق میں 92 ووٹ آئے جبکہ کسی ملک نے اس قراداد کی مخالفت نہیں کی تاہم بھارت، اسرائیل، امریکہ اور شام نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارد اد کے مطابق اقوام متحدہ اور او آئی سی مشرق وسطی کے تنازعہ کا منصفانہ حل تلاش کرنے کی کوششوں اور دیگر تنازعات پرامن طور حل کرنے کے سلسلہ میں تعاون کریں گے۔

Leave a Reply