وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا تاجروں سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے کیلئے سعودی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ پچھلے سال پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار 210 افراد تھا اور نئی مردم شماری کے مطابق کوٹہ دیا گیا تو امید ہے 27 ہزار …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے کیلئے سعودی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ پچھلے سال پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار 210 افراد تھا اور نئی مردم شماری کے مطابق کوٹہ دیا گیا تو امید ہے 27 ہزار مزید حاجیوں کو حج کی سعادت حاصل ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی حاجیوں کیلئے حرم شریف کے نزدیک گروپ کی شکل میں مکتب حاصل کرنے کیلئے بھی بات چیت جاری ہے تا کہ ہمارے حاجی حضرات کو نزدیک ہی رہائش کی سہولت دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکہ کا سفارتخانہ وہان منتقل کرنے کے اعلان کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے پوری مسلم امہ سمیت سب کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس سے دنیا کے امن کو شدید دھچکا لگے گا۔

Leave a Reply