او آئی سی ممالک کو ترکیہ کی برآمدات سات ماہ میں 41.5بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

ترکیہ کی او آئی سی کے 57 رکن ممالک کو جنوری تا جولائی برآمدات 41.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 345.7 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انقرہ۔25اگست (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے 57 رکن ممالک کو جنوری سے جولائی کے دوران ترکیہ کی برآمدات 41.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 345.7 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔

اماراتی نیوزایجنسی وام کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ تجارت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی عرصے میں ترکیہ اور او آئی سی ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تجارت کا حجم 2.2 فیصد بڑھ کر 69.2 بلین ڈالر ہو گیا، جو ترکیہ اور اسلامی دنیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔وزارتِ تجارت نے اس پیش رفت کی وجہ او آئی سی رکن ممالک کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی حکمتِ عملی پر مسلسل عمل درآمد کو قرار دیا ہے۔ یہ حکمتِ عملی 28۔2026کے وسط مدتی پروگرام کا حصہ ہے۔اس حکمتِ عملی کے تحت ترکیہ کی مجموعی برآمدات میں او آئی سی ممالک کا موجودہ حصہ 27 فیصد ہے، جسے 2028 تک 30 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔