امریکی ریاست نیواڈا میں جنگل کی آگ سے 7 افراد زخمی اور 32 مکانات تباہ ہو گئے، حکام کے مطابق آگ پر 27 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
امریکی ریاست نیواڈا میں جنگل کی آگ سے 7افرادزخمی،32 مکانات تباہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔25اگست (اے پی پی):امریکی ریاست نیواڈا میں جنگل کی آگ سے 7 افراد زخمی اور 32 مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق حکام نےبتایا کہ آگ پر 27 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
ہاک فائر (Hawk Fire) نامی یہ آگ رینو کے مضافات میں پہاڑی علاقے میں لگی ہوئی ہے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق آگ سے 32 مکانات تباہ اور مزید 6 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر چیف رچرڈ ایڈورڈز نے خبردار کیا کہ متاثرہ مکانات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔حکام کے مطابق آگ ہفتے سے تیزی سے پھیل رہی ہے اور حالیہ اندازوں کے مطابق اب تک 6 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جل چکا ہے۔اس واقعے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 3 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔






