بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران چیف سیکورٹی آفیسر میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم

اقتباس: خانیوال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور سیکیورٹی اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

خانیوال ۔ 25 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد اور ایس پی انویسٹی گیشن شاہد رشیدنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران چیف سیکورٹی آفیسررائے فرحت نواز، پی آر او شیراز قمر چیمہ اور سیکیورٹی کانسٹیبلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ پولیس فورس میں محنت، ایمانداری اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ان کے جذبہ خدمت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ دیگر اہلکاروں کو بھی بہتر کارکردگی کی ترغیب ملتی ہے۔