تھائی لینڈ کے صوبہ رائیونگ کے ضلع نیکھوم پھٹانا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد ہلاکاور 2 زخمی ہو گئے۔
تھائی لینڈ ، فائرنگ کے دوران 2 افراد ہلاک،2 زخمی
بینکاک۔25اگست (اے پی پی):تھائی لینڈ کے صوبہ رائیونگ کے ضلع نیکھوم پھٹانا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
شنہوا نے ابتدائی پولیس تحقیقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک شخص پانی خریدنے کے دوران سڑک کنارے واقع ایک دکان کے مالک سے بحث کرنے لگا۔ بعد ازاں وہ اسلحہ لے کر واپس آیا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک، جس کی عمر 40 سال کے لگ بھگ تھی اور اس کا 33 سالہ دوست موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد مشتبہ شخص گاڑی میں فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بعدازاں اسے گرفتار کر لیا۔ واقعے کی وجہ اور دیگر تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔








