وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے۔ بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وطن واپسی سے قبل ایئرپورٹ پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ نے دستخط کئے اور دستاویز کا تبادلہ کیا۔

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے۔ بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وطن واپسی سے قبل ایئرپورٹ پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ نے دستخط کئے اور دستاویز کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ کرغزستان کے دوران کرغز صدر کی جانب سے غیر روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا، کرغز صدر صادر ژاپاروف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خود گاڑی چلا کر ائیر پورٹ پر الوداع کیا۔

مزید خبریں