راولپنڈی میں مون سون بارشیں جاری، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے متحرک، 103 افراد کو ریسکیو کیا گیا

راولپنڈی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سیدپور میں 45 ملی میٹر، گولڑہ میں 05 ملی میٹر، بوکرہ میں 05 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 30 ملی میٹر، شمس آباد میں 12 ملی میٹر، کچہری میں 04 ملی میٹر، پیرودھائی میں 05 ملی میٹر, گوالمنڈی میں 04 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا،ریسکیو 1122, …

راولپنڈی۔ 02 ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سیدپور میں 45 ملی میٹر، گولڑہ میں 05 ملی میٹر، بوکرہ میں 05 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 30 ملی میٹر، شمس آباد میں 12 ملی میٹر، کچہری میں 04 ملی میٹر، پیرودھائی میں 05 ملی میٹر, گوالمنڈی میں 04 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا،ریسکیو 1122, سول ڈیفنس، ستھرا پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں۔

ریسکیو 1122 نے 103 لوگوں کو باحفاظت پانی سے نکالا. 12 مختلف مقامات پر امدادی آپریشن کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی جانب سے رین آباد پل، کُری روڈ ،ڈھوک کالا خان ،نیو پگھواڑی، ڈھوک نجّو،آریہ محلہ،بند کھنہ روڈ،گنجمنڈی سمیت دیگر مقامات پر امدادی کاروائیاں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایت پر بارش کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔ نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات ہے، لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ، ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات ہے۔

ایم ڈی واسا راولپنڈی نے کہاکہ نالہ لئی میں گزشتہ بارش سے آنے والے کچرے کو بروقت صاف کر دیا گیا جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق اور بلا رکاوٹ ہے، نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، دوسری جانب ستھرا پنجاب کے 21 ہینڈ آؤٹ نمبر راولپنڈی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سیدپور میں 45 ملی میٹر، گولڑہ میں 05 ملی میٹر، بوکرہ میں 05 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 30 ملی میٹر، شمس آباد میں 12 ملی میٹر، کچہری میں 04 ملی میٹر، پیرودھائی میں 05 ملی میٹر, گوالمنڈی میں 04 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا،ریسکیو 1122, سول ڈیفنس، ستھرا پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں۔

ریسکیو 1122 نے 103 لوگوں کو باحفاظت پانی سے نکالا. 12 مختلف مقامات پر امدادی آپریشن کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی جانب سے رین آباد پل، کُری روڈ ،ڈھوک کالا خان ،نیو پگھواڑی، ڈھوک نجّو،آریہ محلہ،بند کھنہ روڈ،گنجمنڈی سمیت دیگر مقامات پر امدادی کاروائیاں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی ہدایت پر بارش کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔ نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات ہے، لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ، ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات ہے۔

ایم ڈی واسا راولپنڈی نے کہا کہ نالہ لئی میں گزشتہ بارش سے آنے والے کچرے کو بروقت صاف کر دیا گیا جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق اور بلا رکاوٹ ہے، نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، دوسری جانب ستھرا پنجاب کے 21 سو ورکرز بارشوں کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرا کے عمل کو سر انجام دینے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں ورکرز بارشوں کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرا کے عمل کو سر انجام دینے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔

 

مزید خبریں