سعودی ایئر لائن فلائی ناس نے جدہ اور شام کے شہر حلب سے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

سعودی عرب کی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے جدہ اور شام کے شہر حلب کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

ریاض ۔3ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے جدہ اور شام کے شہر حلب کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

ایس پی اے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب میں فلائی ناس اور جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق فلائی ناس، جدہ اور حلب کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائے گی جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کے مواقع بڑھیں گے۔یاد رہے فلائی ناس ریاض اور دمشق کے درمیان ہفتے میں 14، جدہ اور دمشق کے درمیان 7 جبکہ دمام اور دمشق کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائی جا رہی ہے۔