ترکیہ کے یوم فتح پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ ’’دو دل، ایک جان‘‘ مقبول، ترک میڈیا اور عوام کی بھرپور پذیرائی

ترکیہ کے یوم فتح پر جاری آئی ایس پی آر کے خصوصی نغمہ” دو دل، ایک جان” کوبھرپور پذیرائی ملی ہے،ترکیہ کے معروف نشریاتی اداروں پر آئی ایس پی آرکا نغمہ ” دو دل،ایک جان ” خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

راولپنڈی ۔3ستمبر (اے پی پی):ترکیہ کے یوم فتح پر جاری آئی ایس پی آر کے خصوصی نغمہ” دو دل، ایک جان” کوبھرپور پذیرائی ملی ہے،ترکیہ کے معروف نشریاتی اداروں پر آئی ایس پی آرکا نغمہ ” دو دل،ایک جان ” خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی نغمہ جاری کرنے پرترک میڈیا کی جانب سے پاک افواج اور پاکستانی عوام کے جذبے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،معروف ترک میڈیا اداروں ٹی آر ٹی، لیڈر اور اُلکے ٹی وی پرنغمہ بھرپور داد تحسین وصول کررہا ہے،ترک جرائداخلاص خبرایجنسی،ہابرلر دِک غازیٹےاوردیگر میں بھی نغمے کو بھر پور انداز میں سراہا گیا،ترکیہ کی سرکاری و نجی خبر رساں ایجنسیوں نے نغمے کو پاک ترک برادرانہ تعلقات کی بہترین عکاسی قرار دیاہے،ترک عوام میں بھی آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ "دو دل،ایک جان” مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔