یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کے جذبے سے سرشار

یومِ دفاع و شہداء،شوبزشخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کے جذبے سے سرشارہیں۔

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہداء،شوبزشخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کے جذبے سے سرشارہیں۔

تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع و شہداء، سرحدوں کےمحافظوں،غازیوں اورشہداء کی لازوال شجاعت کوسلام پیش کرنے کا دن ہے،شوبزانڈسٹری کے معروف ادکاروں اور ہدایت کاروں نے ملکی ترقی کیلئے وطن سے محبت اورقومی یکجہتی کا پیغام دیا،پاکستانی قوم ہرمشکل کوحوصلے اورثابت قدمی سےعبورکرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ ہرپاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کواپنی منزل اوردھرتی کی ترقی کوہی اپنی ترقی تصورکرتا ہے، کسی بھی بیرونی سازش کیخلاف وطنِ عزیزکی سالمیت کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوارہے،یہ تاریخ ساز دن قومی یکجہتی کی تجدید اورمادرِ وطن پرنثار ہونے والےعظیم سپوتوں کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔