وزیراعظم کے معاون برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ کی کورٹ رپورٹرز کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ہرشعبہ میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ عوامی مفاد کے پیش نظرلاءکمیٹی نے وفاقی دارالحکومت کیلئے جائیداد کی منتقلی، استغاثہ کے مسائل، دارالحکومت میں فوڈ اتھارٹی کاقیام اور فوجداری قانون میں ترامیم سمیت 5 نئے قوانین …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ہرشعبہ میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ عوامی مفاد کے پیش نظرلاءکمیٹی نے وفاقی دارالحکومت کیلئے جائیداد کی منتقلی، استغاثہ کے مسائل، دارالحکومت میں فوڈ اتھارٹی کاقیام اور فوجداری قانون میں ترامیم سمیت 5 نئے قوانین تجویز کئے ہیں جن کی منظوری سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے اختیارات کم کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ججوں کے مواخذے کے لئے قائم واحد فورم سپریم جوڈیشل کونسل موجودہے‘ توقع ہے انتخابات کے حوالے سے آئینی ترمیم سینٹ کے آئندہ اجلاس میں منظور ہو جائے گی۔ جمعرات کو اپنے دفتر میں کورٹ رپورٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے بیرسٹرظفراللہ نے کہاکہ پہلا قانون مغربی پاکستان لینڈ ریونیو ایکٹ ہے جس میں ترمیم کردی گئی ہے جس کے تحت اسلام آباد میں وراثتی مسائل سے نمٹنے کے لئے متعلقہ قانون کو سادہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ورثاءریونیو افسر کے ذریعے اپنی وراثت کی تقسیم کراسکیں، جس سے شہریوں کو بہت حد تک دیوانی مقدمات سے نجات مل جائے گی۔ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے جس کو جلد قانونی شکل دی جائے گی۔ دوسرا قانون اسلام آباد میں غیرمنقولہ جائیداد کی تقسیم جبکہ تیسرا قانون استغاثہ کا کام پولیس سے الگ محکمے کو دینے کے بارے میں ہے ، اس لئے یہ قا نون اسلام آباد کی حد تک لاگو ہو گا اس ضمن میں عوام کی سہولت کیلئے فیصلہ کیا گیاہے کہ ڈائریکٹر پراسیکیوٹر استغاثہ کے تمام امور کا سربراہ ہو گا۔

Leave a Reply