کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے آئی جی پنجاب راو عبدالکریم سے جمعرات کوملاقات کی، جس میں پولیسنگ اور جرائم کی رپورٹنگ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
پولیس و میڈیا رابطہ جرائم کی درست رپورٹنگ کیلئے ناگزیر ہے،آئی جی پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے آئی جی پنجاب راو عبدالکریم سے جمعرات کوملاقات کی، جس میں پولیسنگ اور جرائم کی رپورٹنگ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جرائم کی درست رپورٹنگ کے لیے پولیس اور میڈیا کے درمیان موثر رابطے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کرائم رپورٹرز کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا ۔ترجمان پولیس کیمطابق ملاقات میں پولیس اور میڈیا کے درمیان رابطہ مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کرائم رپورٹرز کو پیشہ وارانہ امور اور مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام تک بروقت اور درست معلومات کی فراہمی میں میڈیا کا کردار اہم ہے جبکہ پولیس اور میڈیا کے باہمی تعاون سے جرائم کے خلاف موثر آگاہی ممکن ہے۔








