دفاع وطن، بقائے وطن اور ملکی دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ تیار ہیں۔ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور بقا کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد کیا ہے۔ افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ہر جوان وطن کا محافظ ہے اور ہم اس کی بقا و سلامتی کے امین ہیں۔ہم اس …
دفاع وطن، بقائے وطن، ملکی دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ تیار

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):دفاع وطن، بقائے وطن اور ملکی دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ تیار ہیں۔ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور بقا کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد کیا ہے۔ افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ہر جوان وطن کا محافظ ہے اور ہم اس کی بقا و سلامتی کے امین ہیں۔ہم اس سرزمین کی سرحدوں کے امین ہیں اور اس کے حال اور مستقبل کے خیرخواہ ہیں۔
افواج پاکستان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی دشمن سامنے آیا تو پاک افواج نے سینہ سپر ہوکر پاکستان کی حفاظت کو مقدم رکھا،وطن سے عشق میں پاک فوج نے ہر ذمہ داری نبھائی اور پاکستانی ہونے پر ہمیشہ دل سے فخر کیا۔ افواج پاکستان نے کہا ہے کہ پاک افواج اور عوام اس دھرتی کے خوابوں اور قوم کی امیدوں کو متحد ہو کر آگے بڑھائیں گے۔یوم دفاع کے موقع پر وطن کے محافظوں نے محنت اور اتحاد سے پاکستان کو منزل مقصود تک پہنچانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔






