پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ، پیکنگ یونیورسٹی میں بین الاقوامی علمی سیمینار

چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی علمی سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔ورثہ، جدت اور مشترکہ کامیابی کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کا اہتمام پیکنگ یونیورسٹی کے مرکز برائے مطالعاتِ پاکستان سمیت متعلقہ اداروں نے کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق سیمینار میں چین پاکستان تعلقات کے 75 سالہ سفر کا جائزہ لینے …

بیجنگ ۔5ستمبر (اے پی پی):چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی علمی سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔ورثہ، جدت اور مشترکہ کامیابی کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کا اہتمام پیکنگ یونیورسٹی کے مرکز برائے مطالعاتِ پاکستان سمیت متعلقہ اداروں نے کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق سیمینار میں چین پاکستان تعلقات کے 75 سالہ سفر کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل میں عملی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

شرکا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کے تحت زرعی تعاون، سبز ترقی، صنعتی پارکس، تیسرے فریق کی منڈیوں اور صنعتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو کیں گے۔موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم، زبان، ادب اور عوامی و ثقافتی روابط کو فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سیمینار میں مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجی کے دور میں چین اور پاکستان کے درمیان علمی، تعلیمی اور عوامی روابط کو نئی جہت دینے کے امکانات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔