صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مؤثر اور بروقت کارروائی پر …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مؤثر اور بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔صدرِ مملکت نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔