ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، دیگر ضلعی افسران ، نو جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں سائیکلسٹس نے شرکت کی۔
یومِ دفاعِ پاکستان ،ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیر اہتمام شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سائیکل ریلی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، دیگر ضلعی افسران ، نو جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اٹھا کر وطنِ عزیز سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ سائیکل ریلی کے دوران شہدا و غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے قوم متحد ہے۔
اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے بہادر شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہماری مسلح افواج اور قوم نے دفاعِ وطن کے لیے بے مثال جذبے، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہم ان کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے متحد رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ قومی اتحاد، نظم و ضبط، محنت اور ذمہ داری کے ذریعے بھی مضبوط بنایا جاتا ہے۔
نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کو آگے بڑھائے۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے قومی جذبے کا اظہار کیا۔ سائیکل ریلی کا مقصد نئی نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی کے جذبے اور شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا۔








