سرینگر ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر ایک سیمینار کے انعقاد سے روک دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے (کل) اتوار کو منائے جانے والے انسانی حقوق …
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کو انسانی حقوق کے حوالے سے سیمینار کے انعقاد سے روک دیا

مزید خبریں
سرینگر ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر ایک سیمینار کے انعقاد سے روک دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے (کل) اتوار کو منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے تناظر میں ”کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور عالمی برادری کی خاموشی “ کے عنوان سے ایک سیمینار کے انعقاد کا اعلان کر رکھا تھا۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک اور دیگر نمایاں شخصیات کو سیمینار سے خطاب کرنا تھا۔








