بھارتی فوج کے قائم کردہ سکولوں کا واحد مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے حق میں کشمیری بچوں کی ذہن سازی کرنا ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ علاقے خاص طور پر بارہمولہ اور کپواڑہ کے اضلاع میں سکولوں کے قیام کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا واحد مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے حق میں کشمیری بچوںکی ذہن سازی اور ا نہیں دینی …

سرینگر ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ علاقے خاص طور پر بارہمولہ اور کپواڑہ کے اضلاع میں سکولوں کے قیام کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا واحد مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے حق میں کشمیری بچوںکی ذہن سازی اور ا نہیں دینی اور تہذیبی اقدار سے دور کرنا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج کھیل کود اور بھارت درشن ٹیور کے نام پر بھی کشمیر کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہے جو ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔

Leave a Reply