اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، پاکستانی عوام غیر ملکی کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ غیرملکی مردکھلاڑیوں …
انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، جان شیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، پاکستانی عوام غیر ملکی کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ غیرملکی مردکھلاڑیوں کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیائ، ویلز، امریکا سپین، فرانس، پرتگال،آئرلینڈ اوربرطانیہ جبکہ غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا تعلق ہانگ کانگ، مصر، آسٹریلیا، ملائیشیائ، فرانس، بھارت، سوئٹزرلینڈ اور ایران سے ہے۔








