تمام دفاتراور ڈائریکٹوریٹس انسداد ڈینگی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں،ایم ڈی واسا

مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے تمام دفاتراور ڈائریکٹوریٹس کو انسداد ڈٰینگی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فیصل آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے تمام دفاتراور ڈائریکٹوریٹس کو انسداد ڈٰینگی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹوریٹس فعال اور پیشگی اقدامات کریں اور اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیوں کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں تاکہ ڈینگی لاروے کی افزائش کو روکا جا سکے۔

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ متعلقہ ڈائریکٹر اپنے ماتحت تمام دفتری عمارت کی صفائی ستھرائی کا ذمہ دار ہوگا اور یہ بھی چیک کرے گا کہ دفاتر عمارت، چھتوں اور پانی کی ٹینکیوں کی صفائی لازمی ہونی چاہئے۔اسی طرح احاطے یا ملحقہ مقامات سے جمع پانی ہر صورت ختم کیا جائے تاکہ مچھروں سے محفوظ رہا جا سکے اور مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے تصاویری ثبوت بھی فراہم کئے جائیں۔

مزید خبریں