آئیسکو کا ضروری (کل) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل (جمعرات) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔بدھ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل (جمعرات) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔بدھ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔10 ستمبر کو اسلام آباد سرکل میں صبح 5 بجے سےدوپہر 12 بجے تک وحید آباد، کھنہ ڈاک، برما، یو سی 2، رحمان انکلیو،غوری گارڈن، صبح 6 بجے سے 10 بجے تک علی پور، صبح 7 بجے سے 11 بجے تک سروس روڈ، سواں، ہائی وے، ضیاء مسجد،اقبال ٹائون فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 7 بجے سے 11 بجے تک مورات، کوہالہ، فاطمہ جناح فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک النور کالونی، قدیر روڈ، کے آر ایل، اے ایف او ایس ایچ، صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ای ایم ای کمپلیکس، جھنگی، پی اینڈ ٹی وانی، اظہر آباد، سی ڈبلیو او، عامر حمزہ، ایچ پی ٹی، آفیسر کالونی

آئیـ14/3، لکھو روڈ، رینج روڈ، سیہام، چک را، ڈی کے سلیمان، صبح 7 بجے سے 11 بجے تک فضائیہ، ملت آباد، چیئرنگ کراس، ڈی کے چودھریاں، پشاور روڈ، این آر سی، عسکری 11 فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب، قاضی آباد، پنڈ پریاں، ایم پی سی ایچ ایس بی 17، کیبنٹ، سرائے خربوزہ، ویلی، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، گلشن صحت، پسوال، صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کرنل شیر خان، خان آباد فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک پکھوال، جکر، ایف 9 (چک دولت) فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک کے ایس مائن فیڈر، جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک 132 کے وی آئی ایس پی آر -پیرودھائی سرکٹ کے کنٹرولنگ سی بی E11Q1، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی -برہان، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی -پلندری، 132 کے وی نیو واہ -باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں