وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے امن، ترقی اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام اقدامات جاری رکھے گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

 

مزید خبریں