استنبول۔ 11 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدرکے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس آج(منگل) استنبول میں ہوگا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی القدس کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے رکن ممالک کے سربراہان کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل …
اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس آج استنبول میں ہو گا

مزید خبریں
استنبول۔ 11 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدرکے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس آج(منگل) استنبول میں ہوگا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی القدس کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے رکن ممالک کے سربراہان کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو ترکی کا دورہ کریں گے اورامریکا کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے اور امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف اسلامی ممالک اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مذاکرات کریں گے، فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی کا موقف واضح ہے جس میں مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی تسلط کا خاتمہ ، فلسطینیوں کی وطن واپسی اس کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ اسلامی تعاون تنظیم کے بنیادی اغراض و مقاصد میں مسلم امہ کا اتحاد، اسلامی اقدار کا تحفظ اور رکن ممالک کے درمیان تعاون اور یکجہتی کا فروغ بھی شامل ہے۔








